مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں اخوان المسلمین کے ممتاز عالم دین شیخ یوسف قرضاوی کے داماد اور بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مصر کے اٹارنی جنرل نے یوسف قرضاوی کی بیٹی اور اس کے داماد حسام خلف کو دہشت گرد گروہ کے ساتھ منسلک ہونے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ قرضاوی کی بیٹی اور اس کے داماد سے 15 دن تک تفتیش کی جائے گي۔
شیخ یوسف قرضاوی اخوان المسلمین تنظیم کے ایک اہم روحانی پیشوا ہیں جو قطر میں مقیم ہیں اور مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حامی ہیں ۔ قرضاوی نے مصر میں فوجی کودتا کی مذمت کی تھی قطری حکومت بھی اخوان المسلمین کی حامی ہے جس کی وجہ سے قطر اور مصر کے درمیان عرصہ سے کشیدگی چلی آرہی ہے۔
آپ کا تبصرہ